خالصتان رہنما کا مودی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید

news-banner

دنیا - 23 نومبر 2025

خالصتان تحریک اور "سکھس فار جسٹس" کے رہنما گرپتونت سنگھ نے ایک بیان میں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اور ہندوتوا پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ 

 

ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کا نظریاتی بیانیہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کیلئے گہری تشویش کا باعث بن رہا ہے۔

 

گرپتونت سنگھ نے بابری مسجد اور رام مندر کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس مسئلے کو سیاسی فائدے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

 

 ان کا کہنا تھا کہ تاریخی و مذہبی مقامات کا تنازع بھارتی سیاست میں تقسیم پیدا کر رہا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ اور مذہبی مقامات کو مسمار یا تبدیل کر کے مٹایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی ایسی پالیسیاں بھارتی معاشرے میں ہم آہنگی پیدا کر سکتی ہیں۔

 

 گرپتونت سنگھ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی نظریاتی حکمتِ عملی نے اس تنازع کو مزید پیچیدہ بنایا ہے۔