ایران کے ہائیرکینین جنگلات میں آگ: عالمی ورثہ کی حفاظت کے لیے بین الاقوامی مدد کی اپیل

news-banner

دنیا - 23 نومبر 2025

ایران نے ایلیٹ چالوس میں ہائیرکینین جنگلات میں لگنے والی آگ کے بعد عالمی برادری سے ہنگامی مدد کی اپیل کی ہے۔ 

 

یہ جنگلات یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل ہیں۔

 

اطلاعات کے مطابق ترکی کے خصوصی فائرفائٹنگ طیارے مرزن آباد پہنچ چکے ہیں، جبکہ روس، بیلاروس اور آذربائیجان نے بھی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

 

آگ 20 روز قبل لگی تھی اور تقریباً ایک ہفتہ قبل قابو پائی گئی تھی، لیکن موسمی حالات کے باعث دوبارہ بھڑک اٹھی۔ امدادی ٹیمیں زمین اور فضا دونوں سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

 

ہائیرکینین جنگلات ایران اور آذربائیجان کے ساحلِ بحیرہ کیسپیئن کے ساتھ پھیلے ہوئے ہیں، جن کی عمر 25 سے 50 ملین سال ہے اور یہ نباتاتی و حیوانی تنوع کے لیے مشہور ہیں۔

 

 مقامی میڈیا کے مطابق اب تک اس آگ سے تقریباً 40 ہیکٹر جنگلات متاثر ہو چکے ہیں۔