انٹرٹینمنٹ - 23 نومبر 2025
حکومت اور آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ کے لیے ٹیکس پالیسی اور مالی اصلاحات پر اتفاق کر لیا
کاروبار - 23 نومبر 2025
حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے ٹیکس پالیسی، بجٹ سازی اور پبلک فنانس مینجمنٹ میں تبدیلیوں پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ آئندہ مالی سال کے بجٹ تجاویز کی تکنیکی رپورٹ جنوری میں تیار کرے گی۔ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد بجٹ میں اہم اصلاحات کی تجاویز دے کر واپس روانہ ہو گیا ہے۔
وفد کی تجاویز میں پبلک فنانس مینجمنٹ کے لیے ڈیجیٹائزڈ پلان تشکیل دینا، نگرانی کے لیے کمیٹی بنانا، بجٹ کی تیاری میں ای-آفس اور ای-پیڈز کا استعمال، اور ڈیٹا میں تضادات کو ختم کرنا شامل ہیں۔
مزید برآں، بجٹ سازی میں تمام وزارتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل بڑھانے اور ٹیکس پالیسی میں اصلاحات کی سفارشات بھی دی گئی ہیں۔ وزارت خزانہ آئندہ ماہ تک آئی ایم ایف کو حتمی تجاویز پیش کرے گی۔
دیکھیں

