ڈکی بھائی کی غیر قانونی جوئے کی تشہیر کیس میں ضمانت منظور

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 24 نومبر 2025

لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی جوئے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی۔


جسٹس شہرام سرور نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اور دلائل سننے کے بعد 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

 

ڈکی بھائی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کی۔

 

 اسی سلسلے میں 17 اگست کی نصف شب نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ریاست کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

 

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ یوٹیوبر سعدالرحمٰن کی اہلیہ کی شکایت پر سائبر کرائم ایجنسی کے 9 افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔