تازہ ترین - 24 نومبر 2025
وزیراعظم سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات، قومی خدمات کو سراہا گیا
پاکستان - 24 نومبر 2025
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی، جس میں وزیرِ اعظم نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، قیادت اور ملک و قوم کیلئے نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یاد رہے کہ 20 نومبر کو جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ بھی کیا تھا جہاں ان کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں، پیشہ ورانہ معیار اور قومی سمندری حدود کے تحفظ کے عزم کی بھرپور تعریف کی۔
نیول چیف نے بھی جنرل ساحر شمشاد کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تینوں مسلح افواج کے مابین مشترکہ تعاون مضبوط بنانے میں ان کا کردار قابلِ قدر ہے۔
دیکھیں

