این اے 96 فیصل آباد: محمد بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا

news-banner

پاکستان - 24 نومبر 2025

الیکشن کمیشن نے این اے 96 فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کے دوران کیا گیا۔

 

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ طلال چوہدری ایک ایسے امیدوار کے جلسے میں شریک ہوئے جو اب کامیاب قرار پایا ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ طلال چوہدری کو اس وقت نااہل نہیں کیا جا رہا اور اگلی پیشی تک کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

 

الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔