تازہ ترین - 25 نومبر 2025
پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی پر سخت عملدرآمد اور اسرائیلی انخلا کا مطالبہ
دنیا - 25 نومبر 2025
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے غزہ میں مکمل جنگ بندی کی پاسداری اور اسرائیلی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں اور حالیہ حملوں میں 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دو سال سے جاری جنگ میں تقریباً 70 ہزار فلسطینی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جبکہ مقبوضہ علاقوں میں لوگ شدید خوف اور عدم تحفظ کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
پاکستانی مستقل مندوب نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی ریاست کے قیام کے راستے میں جاری امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ تعمیرِ نو اور بحالی کا عمل فوراً شروع کیا جائے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نہ کسی قسم کا الحاق کیا جائے اور نہ ہی غزہ کے عوام کو جبراً بے دخل کیا جائے۔
دیکھیں

