کھیل - 25 نومبر 2025
ٹرمپ کا اہم اعلان: چین کے ساتھ تعلقات مضبوط، اپریل میں بیجنگ کا دورہ کریں گے
دنیا - 25 نومبر 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ امریکی تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہے ہیں اور وہ آئندہ سال اپریل میں بیجنگ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد اپنے بیان میں ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے شی جن پنگ کو بھی اگلے سال کے آخر میں امریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی کال میں تجارت، یوکرین اور روس جنگ، فینٹینیل کے مسئلے اور تائیوان کی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
تقریباً ایک ماہ قبل دونوں رہنما جنوبی کوریا میں ملاقات کر چکے ہیں۔
ٹیلی فونک رابطے کے بعد ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ’’ہمارے چین کے ساتھ تعلقات انتہائی مضبوط ہیں‘‘۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کو مساوات، احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔
وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان گفتگو تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، جس کا مرکزی موضوع تجارت تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں چینی قیادت کے رویے پر اطمینان ہے۔
علاوہ ازیں، دونوں صدور نے یوکرین اور تائیوان کے معاملات پر بھی رائے کا تبادلہ کیا۔
دیکھیں

