تازہ ترین - 25 نومبر 2025
راولپنڈی میں لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کا واقعہ,متاثرہ ایمان کا بیان سامنے آگیا
پاکستان - 25 نومبر 2025
راولپنڈی کی مصریال کالونی میں نوجوان لڑکی پر تشدد اور اس کے بال کاٹنے کا واقعہ سامنے آگیا، واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔
متاثرہ لڑکی ایمان نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ یہ واقعہ ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا۔
اس نے بتایا کہ ثنا نامی لڑکی اور ارمان نامی لڑکا اسے اپنے فلیٹ واقع مصریال روڈ لے گئے، جہاں مزید تین افراد موجود تھے جن میں درانی، مٹھو اور ایک نامعلوم شخص شامل تھے۔
ایمان کے مطابق وہاں موجود افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے بال کاٹے اور پوری کارروائی کی ویڈیو بھی بنائی۔
اس نے مطالبہ کیا کہ وائرل ویڈیو کے بعد ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
دیکھیں

