لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں کمی، دھند کے باعث موٹروے ایم ون جزوی بند

news-banner

تازہ ترین - 26 نومبر 2025

لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں فضائی آلودگی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کچھ دیر قبل گوجرانوالہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 378 جبکہ فیصل آباد میں 318 تک ریکارڈ ہوا۔ 

 

محکمہ موسمیات پاکستان نے ایتھوپیا کے آتش فشاں سے متعلق الرٹ بھی جاری کیا ہے۔


عالمی رینکنگ میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور چھٹے اور کراچی 14ویں نمبر پر موجود ہیں۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 329 ریکارڈ کیا گیا۔


ادھر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔