کاروبار - 28 نومبر 2025
سری لنکا کی زمبابوے پر 9 وکٹوں سے شاندار فتح، پاتھم نسانکا کی 98 رنز کی دھواں دار اننگز
کھیل - 26 نومبر 2025
ٹی 20 ٹرائی سیریز کے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔
کپتان سکندر رضا اور ریان برل نے 37، 37 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ برائن بینٹ نے 34 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانہ اور ونندو ہسرنگا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے شاندار آغاز کیا اور صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنا کر میچ اپنے نام کرلیا۔ پاتھم نسانکا نے 98 رنز کی ناقابلِ شکست اور جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔
دیکھیں

