کاروبار - 28 نومبر 2025
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا استعفیٰ , مالی خسارے اور اصولی مؤقف کی بنا پر ٹیم سے علیحدگی
کھیل - 26 نومبر 2025
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ملتان سلطانز کا حصہ ہونا اُن کی زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک تھا۔
وہ ٹیم اور مداحوں دونوں سے بے حد محبت کرتے ہیں اور جنوبی پنجاب کی نمائندگی کو ہمیشہ فخر کی بات سمجھتے رہے ہیں۔
علی ترین کے مطابق ہر سیزن میں وہ اپنے کھلاڑیوں اور اسٹاف کو یہ باور کراتے رہے کہ اس محنتی خطے کی نمائندگی کی کتنی اہمیت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسلسل مالی نقصان کے باوجود انہوں نے کبھی ٹیم چھوڑنے کا نہیں سوچا۔
انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ ہر ایک کے پسندیدہ نہیں، لیکن وہ ہمیشہ دیانت دار رہے اور اپنی رائے بے خوفی سے پیش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم کے ساتھ رہنے کیلئے اصولوں سے سمجھوتا ضروری ہو تو وہ گھٹنے ٹیک کر ٹیم چلانے کے بجائے اسے چھوڑ دینا زیادہ مناسب سمجھتے ہیں۔
علی ترین نے مداحوں سے الوداعی پیغام میں کہا کہ وہ اگلے مالک کی بھرپور حمایت کریں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام پر علی ترین کو نوٹس جاری کیا تھا۔
دیکھیں

