اے ڈی بی کی پاکستان کیلئے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافی قرض کی منظوری

news-banner

کاروبار - 26 نومبر 2025

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے مزید 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافی قرض منظور کرلیا ہے۔

 

 کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کے مطابق یہ رقم بلوچستان میں پانی سے متعلق اہم منصوبوں پر خرچ کی جائے گی، جہاں جدید پائپڈ واٹر سپلائی سسٹم متعارف کرایا جائے گا تاکہ پانی کے ضیاع میں واضح کمی لائی جاسکے۔

 

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پانی کی شدید کمی اور موسمیاتی اثرات کے باعث زرعی شعبہ دباؤ کا شکار ہے، جبکہ صوبے کی دو تہائی معیشت زراعت پر اور 60 فیصد آبادی اسی شعبے سے وابستہ ہے۔

 

 

مزید بتایا گیا کہ 1,839 ہیکٹر بارانی اراضی میں پانی کی رسائی بہتر ہوگی، اور یہ اضافی فنڈز ژوب اور مولا دریائی علاقوں میں استعمال کیے جائیں گے، جس سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

 

ایما فین کے مطابق یہ امداد زرعی شعبے سے وابستہ خواتین کیلئے بھی نئے معاشی مواقع پیدا کرے گی۔ منصوبے میں جاپان فنڈ اور ہائی لیول ٹیکنالوجی فنڈ کی شراکت بھی شامل ہے۔