پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 600 پوائنٹس اضافہ

news-banner

کاروبار - 26 نومبر 2025

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ نے نمایاں تیزی دکھائی۔

 

کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس بڑھ کر 1,62,316 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے اختتام پر انڈیکس میں 291 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد مارکیٹ 1,61,692 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔