کاروبار - 28 نومبر 2025
بیرک مائننگ نے ریکو ڈک منصوبے میں پاکستان کے ساتھ وابستگی کا اعادہ کر دیا
کاروبار - 26 نومبر 2025
بیرک مائننگ کارپوریشن کے عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا ہے کہ کمپنی پاکستان کے ریکو ڈک تانبے کی کان کے منصوبے میں اپنے عزم پر قائم ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی غیر ترقی یافتہ تانبے کی ذخائر میں سے ایک ہے۔
بلوچستان کے مغربی اور دور دراز علاقے میں واقع 7 ارب ڈالر مالیت کے اس منصوبے میں پاکستانی حکام کے ساتھ مساوی شراکت داری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ 2028 کے آخر تک پیداوار شروع ہو جائے گی۔
کمپنی کے سی ای او مارک ہل نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیرک ریکو ڈک منصوبے اور پاکستان کے ساتھ وابستگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
منصوبے میں سکیورٹی اور ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن اہم چیلنجز ہیں تاکہ تانبے کے کنسنٹریٹ کو کراچی منتقل کیا جا سکے۔
انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن، ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر قرض دہندگان 2 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد کے مالی پیکج پر کام کر رہے ہیں۔
توقع ہے کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں سالانہ 2 لاکھ ٹن تانبہ پیدا ہوگا اور 37 سال میں 70 ارب ڈالر سے زیادہ فری کیش فلو متوقع ہے۔
پاکستان اس منصوبے کو اپنی معدنی حکمت عملی کی بنیاد بنانا چاہتا ہے، جبکہ بیرک اسے اپنی طویل المدتی سرمایہ کاری میں اہم سمجھتی ہے۔
دیکھیں

