ماہرہ خان: شاہ رخ، فواد اور ہمایوں سب بڑے سٹار ہونے کے باوجود عاجز ہیں

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 26 نومبر 2025

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان، فواد خان اور ہمایوں سعید جتنے بڑے سٹار ہیں، اتنے ہی عاجز اور خاکسار شخصیت کے مالک بھی ہیں۔

 

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بھارت میں کام کرنے کے تجربے کو خوشگوار قرار دیا اور کہا کہ انہیں ایک بڑے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوش قسمتی حاصل ہوئی۔

 

 انہوں نے شاہ رخ خان سے متعلق تمام اہم باتیں پہلے ہی بیان کر دی ہیں اور جو باتیں باقی ہیں، وہ ذاتی نوعیت کی ہیں جو کبھی میڈیا پر شیئر نہیں کی جائیں گی۔

 

سیاست میں قدم رکھنے کے حوالے سے سوال پر ماہرہ خان نے واضح کیا کہ ان کا اس سلسلے میں کوئی ارادہ نہیں، وہ سیاست کے لیے نہیں بنی اور نہ ہی ان کے خیالات اس سمت میں ہیں۔

 

ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر جنگ کے دوران اپنے ملک کی حمایت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا فرض اور جذبہ تھا، اور ممکن ہے بھارتی مداح اس سے ناخوش ہوئے ہوں، لیکن اس کا ان کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔