یوٹیوبر اذلان شاہ نے دوسری شادی کا اعلان کر دیا

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 26 نومبر 2025

معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا ہے۔

 

اذلان شاہ نے انسٹاگرام سٹوری میں مداحوں کو بتایا کہ بطور معروف شخصیت یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود اس بارے میں بات کریں، تاکہ یہ خبر کسی اور ذریعے سے نہ ملے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ کافی عجیب ہے لیکن میں دوبارہ شادی کر رہا ہوں، اور میری موجودہ اہلیہ نے بھی اس بات پر رضامندی دی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ اپنی فیملی کو اس معاملے سے دور رکھیں کیونکہ یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے۔

 

پیغام کے اختتام پر اذلان شاہ نے اپنے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی بھی درخواست کی۔

 

 

واضح رہے کہ اذلان شاہ مرحوم اداکار شبیر رانا کے بیٹے ہیں، اور 2022 میں انہوں نے ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے شادی کی تھی، جن کے ہاں ایک دو سالہ بیٹی بھی ہے۔