کاروبار - 28 نومبر 2025
اداکارہ نوشین شاہ نے حجاب اتارنے کی وجہ بیان کر دی
انٹرٹینمنٹ - 26 نومبر 2025
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نوشین شاہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں حجاب اتارنے کی اصل وجہ بتائی۔
نوشین شاہ کے مطابق، انہوں نے حجاب پہننا ایک خواب کی وجہ سے شروع کیا، جس میں ایک آواز نے انہیں خبردار کیا کہ اگر سر نہ ڈھانپا تو فرشتے انہیں چھوڑ دیں گے۔
اس کے بعد انہوں نے دوپٹہ اٹھایا اور تقریباً چار ماہ تک باقاعدگی سے حجاب کرتی رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ شوٹس اور گھر دونوں جگہ حجاب پہنتی تھیں، مگر انہیں محسوس ہوا کہ وہ دوہری زندگی گزار رہی ہیں، جس کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوا اور آخرکار حجاب اتارنے کا فیصلہ کیا۔
نوشین شاہ نے اللہ سے معافی مانگی اور حجاب ہٹا دیا، حالانکہ وہ اسے اسٹائل کے ساتھ خوبصورت لگاتی تھیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ روحانیت اور نماز ان کے لیے اہم ہو گئی ہے، اور اب وہ باقاعدگی سے نماز ادا کرتی ہیں۔
ان کے مطابق نماز انسان میں نظم پیدا کرتی ہے، برائیوں سے بچاتی ہے اور کئی نقصانات سے محفوظ رکھتی ہے۔
دیکھیں

