رنبیر کپور کی ’رامائن‘ والی غذائی تبدیلی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 26 نومبر 2025

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور فلم ’رامائن‘ کے لیے نان ویجیٹیرین کھانے اور شراب نوشی ترک کرنے کے دعوے کے باوجود ویڈیو سامنے آنے کے بعد تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

 

بھارتی میڈیا میں خبریں آئی تھیں کہ نتیش تیواری کی فلم میں رام کا کردار نبھانے کے لیے رنبیر نے نان ویجیٹیرین کھانے اور شراب نوشی ترک کر دی ہے اور ساتوک لائف اسٹائل اپنایا ہے، جس میں مراقبہ اور صبح ورزش شامل ہے۔

 

تاہم، حال ہی میں نیٹ فلکس پر جاری ایک ویڈیو ’ڈائننگ ود دا کپور‘ میں رنبیر کو کپور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ راج کپور کی 100 ویں سالگرہ پر فش، مٹن اور پائے جیسے نان ویجیٹیرین کھانوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔

 

 

ویڈیو کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے رنبیر کی اس دعوے کے خلاف سخت تنقید کی اور ان کے پی آر ٹیم کو فائر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

فلم ’رامائن‘ دو حصوں میں ریلیز ہوگی، پہلا حصہ 2026 کی دیوالی اور دوسرا حصہ 2027 کی دیوالی پر۔ رنبیر رام، سائی پلوی سیتا اور دیگر کاسٹ میں سنی دیول، روی دوبے اور کنڑ سپر اسٹار یش شامل ہیں۔