کاروبار - 28 نومبر 2025
پاکستان ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی موٹوبائیک استنبول 2026 میں نمائندگی کرے گی
کاروبار - 26 نومبر 2025
اسلام آباد: ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اگلے سال موٹوبائیک استنبول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔
یہ نمائش 22 سے 25 اپریل 2026 تک استنبول ایکسپو سینٹر، ترکیہ میں منعقد ہوگی اور یہ موٹر بائیک، بائیسیکل پارٹس، موٹر بائیک ویئر اور اسیسریز کے شعبے کا سب سے بڑا بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔
TDAP کے مطابق اس ایونٹ میں پاکستانی مینوفیکچررز اپنی مصنوعات نمائش کے ذریعے نئے عالمی بازاروں تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور کاروباری روابط مضبوط کر سکیں گے۔
پچھلے ایڈیشن میں 31 ممالک کی 300 برانڈز نے شرکت کی اور مجموعی طور پر 126,094 وزیٹرز نے نمائش کا دورہ کیا تھا۔
نمائش میں موٹر سائیکل اور بائیسیکل پارٹس، اسیسریز، ریپئر اور مینٹیننس، الیکٹرانکس اور سروس گروپس جیسے سیکشنز شامل ہیں۔ 2025 میں پاکستان پویلین کے تحت پانچ پاکستانی کمپنیوں نے حصہ لیا تھا۔
دیکھیں

