کاروبار - 28 نومبر 2025
25 سال بعد بھارت کی سرزمین پر جنوبی افریقا کی شاندار فتح
کھیل - 26 نومبر 2025
گوہاٹی: جنوبی افریقا نے بھارت کو اس کی سرزمین پر کھیل کے پانچویں روز 408 رنز سے شکست دے دی۔
مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 201 رنز بنا سکی اور 288 رنز کے خسارے میں چلی گئی۔
جنوبی افریقا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 260 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔
بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے 408 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ یادگار فتح 25 سال بعد بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا موقع ہے، آخری بار جنوبی افریقا نے یہ کارنامہ سنہ 2000 میں انجام دیا تھا۔
دیکھیں

