بالی وڈ اداکارہ سلینا جیٹلی نے شوہر پر گھریلو تشدد اور مالی ہیر پھیر کے الزامات لگاتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 26 نومبر 2025

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہیگ کے خلاف گھریلو تشدد، ذہنی ظلم و ستم اور مالی ہیر پھیر کے الزامات کے ساتھ عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔

 

 سلینا نے 50 کروڑ روپے سمیت دیگر معاوضوں کا مطالبہ کیا ہے اور بچوں کی کفالت کے لیے بھی عدالت سے رجوع کیا ہے۔

 

ان کے وکیل کے مطابق، سلینا نے شادی کے دوران جسمانی اور جذباتی تشدد کا سامنا کیا اور ان کی مالی اور سماجی آزادی محدود کی گئی۔ 

 

2017 میں سلینا کے والدین اور ایک بچے کے انتقال کے بعد، پیٹر نے ممبئی کی جائیداد گفٹ ڈیڈ کے ذریعے اپنے نام کروائی۔

 

اس وقت سلینا کے بچے آسٹریا میں پیٹر کے ساتھ ہیں۔ آسٹریا کی عدالت نے سلینا کو بچوں سے روزانہ ایک گھنٹے کی ٹیلی فونک رسائی دینے کا حکم دیا ہے۔

 

 سلینا اور پیٹر کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، ان کے تین بیٹے ہیں، اور ایک بیٹا شمشیر دل کے عارضے کی وجہ سے انتقال کر چکا ہے۔