کاروبار - 28 نومبر 2025
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات غیر قانونی قرار، فوری شفاف الیکشن کا حکم
کھیل - 26 نومبر 2025
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ایڈجوڈی کیٹر نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے حالیہ انتخابات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری شفاف انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے۔
فیصلے میں واضح کیا گیا کہ پی ایس بی رول 17 اور اسپورٹس کوڈ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
اس کے نتیجے میں فیڈریشن کے صدر وجاہت حسین اور دیگر منتخب عہدیداران شاہدہ خانم و حمیرا محمود کے فیصلے کالعدم قرار پائے۔
ایڈجوڈی کیٹر نے ہدایت کی کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن 3 دن کے اندر اپنا آئین اور الیکٹورل کالج جمع کرائے، جبکہ نئے انتخابات پی ایس بی کے الیکشن کمیشن کے ذریعے کرائے جائیں گے۔
دیکھیں

