کاروبار - 28 نومبر 2025
ایف بی آر کا بڑے پیشہ ور افراد کے آڈٹ کا فیصلہ، مہنگے ڈاکٹرز اور بیوٹی پارلرز بھی ٹیکس نیٹ میں شامل
کاروبار - 26 نومبر 2025
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے مختلف اعلیٰ آمدنی والے شعبوں کے پروفیشنلز کا آڈٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھاری فیس لینے والے ڈاکٹرز کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کے لیے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں معروف ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
ابتدائی مرحلے میں 250 مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ ہوگا، جن میں کراچی اور لاہور سے 100، 100 جبکہ اسلام آباد سے 50 ڈاکٹرز شامل ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بڑے شہروں کے مہنگے بیوٹی پارلرز، پینٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری میں ملوث کمپنیاں اور مہنگی کاسمیٹکس بیچنے والے کاروبار بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کیے جائیں گے۔
ایف بی آر نے اس مقصد کے لیے 600 نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کر لی ہیں، جبکہ آئندہ چند روز میں مزید 200 آڈیٹرز بھی ہائر کیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر 2 ہزار نجی آڈیٹرز ٹیکس آڈٹ کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق تمام نجی آڈیٹرز ٹیکس دہندگان کی معلومات خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔
دیکھیں

