پنجاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت جرمانے، آرڈیننس جاری

news-banner

پاکستان - 26 نومبر 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھانے والا قانون منظور کر لیا اور محکمہ قانون نے آرڈیننس بھی جاری کر دیا۔

 

آرڈیننس کے مطابق جرمانے اب 2 ہزار سے 20 ہزار روپے تک ہوں گے۔ تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار جبکہ گاڑی کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

 

ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار، تھری ویلر کو 3 ہزار، کار کو 5 ہزار اور 2 ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ 2000 سی سی سے زائد گاڑیوں کے لیے سگنل کی خلاف ورزی پر جرمانہ 15 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 

اوور لوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار، 2000 سی سی سے کم گاڑی کو 5 ہزار اور بڑی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ ٹریلر کے لیے یہ رقم 15 ہزار روپے ہے۔ دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار، تھری ویلر کو 3 ہزار، گاڑی کو 8 ہزار اور پبلک ٹرانسپورٹ کو 15 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

 

بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔ اوور اسپیڈنگ پر جرمانے میں 300 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیلٹ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔