کاروبار - 28 نومبر 2025
ہانگ کانگ میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتیں 44 تک جا پہنچیں، سیکڑوں لاپتہ
دنیا - 27 نومبر 2025
ہانگ کانگ کی ایک کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں لگی بھیانک آگ میں ہلاکتوں کی تعداد 44 ہو گئی جبکہ 279 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور شعلوں نے عمارت کے تمام چار ٹاورز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث سیکڑوں افراد اندر پھنس کر رہ گئے ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں 11 گھنٹے سے آگ بجھانے اور لوگوں کو باہر نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
پولیس کے مطابق بہت سے لوگ اب بھی عمارت کے اندر محصور ہیں جبکہ تقریباً 700 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔
یہ رہائشی کمپلیکس 8 بلاکس اور 31 منزلہ عمارتوں پر مشتمل ہے، جہاں مجموعی طور پر 2 ہزار اپارٹمنٹس اور تقریباً 5 ہزار افراد رہتے ہیں۔
چینی صدر شی جن پنگ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
دیکھیں

