وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، دو نیشنل گارڈز ہلاک,ٹرمپ کا 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم

news-banner

دنیا - 27 نومبر 2025

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو نیشنل گارڈ کے اہلکاروں کے ہلاک ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 500 اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

 

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

 

 

ان کے مطابق اضافی نفری کی تعیناتی کا مقصد دارالحکومت کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا اور ممکنہ خطرات سے نمٹنا ہے۔

 

واقعہ وائٹ ہاؤس کے بالکل قریب پیش آیا جہاں دو نیشنل گارڈز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

 

 ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق زخمی اہلکار بعد میں دم توڑ گئے، جس کے بعد وائٹ ہاؤس کو فوری طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

 

امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز چند لمحوں میں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔