کاروبار - 28 نومبر 2025
ایئر انڈیا میں سفر ہرگز نہ کریں,,محمد سراج کا شدید ردعمل
کھیل - 27 نومبر 2025
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے ایئر انڈیا کی سنگین کوتاہیوں اور بدترین انتظامات کے باعث عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس ایئر لائن میں ہرگز سفر نہ کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سراج نے بتایا کہ ایئر انڈیا کی پرواز IX 2884 جو گواہاٹی سے حیدرآباد صبح 7:25 پر روانہ ہونا تھی، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مسلسل تاخیر کا شکار رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ بارہا پوچھنے کے باوجود عملے نے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی، چار گھنٹے گزر جانے کے باوجود نہ کوئی اپ ڈیٹ ملی اور نہ ہی متبادل انتظام کیا گیا، جس سے درجنوں مسافر ایئرپورٹ پر شدید مشکلات میں پڑ گئے۔
محمد سراج نے کہا کہ ایئر انڈیا میں سفر کرنا ان کا انتہائی مایوس کن تجربہ تھا اور وہ کسی کو بھی اس ایئر لائن میں سفر کرنے کا مشورہ نہیں دیں گے۔
سراج کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی بھارتی ایئر لائن کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل ایئر انڈیا کا ایک طیارہ مبینہ نااہلی کے باعث کریش ہوا تھا، جس میں 200 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
دیکھیں

