دنیا میں عزت پاکستان کی عزت بڑھی مگر ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہ آ سکی،مفتاح اسماعیل

news-banner

کاروبار - 27 نومبر 2025

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہونے کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری آ نہیں رہی۔

 

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری میں اضافہ متوقع تھا کیونکہ معاشی ترقی کا پہیہ رکا ہوا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ عزت بڑھنے کے باوجود ہم ایک روپے کی سرمایہ کاری بھی نہیں لا سکے جو انتہائی شرمناک صورتحال ہے۔

 

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ادارہ جاتی اصلاحات کیے بغیر 6 فیصد شرحِ نمو کا سوچنا بھی ممکن نہیں۔ ’’ہم 50 ہزار کمانے والے سے ٹیکس لیتے ہیں، مگر ہزاروں ایکڑ زمین رکھنے والوں سے کوئی پوچھ نہیں‘‘۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی صنعت کو مقابلے کے قابل بنانے کے لیے ٹیکس ریٹ کم کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی لازمی کم کرنا ہوں گی۔