کاروبار - 28 نومبر 2025
متحدہ عرب امارات کی غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے 1 کروڑ خوراکی پیکٹس کی امدادی مہم
دنیا - 27 نومبر 2025
دبئی: متحدہ عرب امارات نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے ایک کروڑ خوراکی پیکٹس کی امدادی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے عوام سے مدد کی اپیل کی تھی، جس کے بعد خوراک پیکنگ کا عمل ایکسپو سٹی میں جاری ہے۔
رضاکار امدادی جہاز کے لیے 7 دسمبر کو جمع ہوں گے، جس دوران غزہ کے بچوں کے لیے فوری امدادی پیکجز تیار کیے جائیں گے۔ شیخ محمد کی ہدایت کے تحت یہ امدادی جہاز غزہ روانہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران متحدہ عرب امارات نے غزہ کے لیے 8,700 ٹرک روانہ کیے ہیں، جن میں 16 لاکھ امدادی پیکجز شامل تھے۔
اماراتی مہم الفارس الشہم تھری کے تحت 250 قافلے غزہ پہنچائے گئے۔ خاص طور پر غزہ کی خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی پیکجز بھیجے گئے، اس کے علاوہ 33 ایمبولینسیں اور فیلڈ کلینک فراہم کیے گئے، جبکہ پانی اور انفراسٹرکچر سپورٹ بھی امدادی منصوبے میں شامل ہے
دیکھیں

