کاروبار - 28 نومبر 2025
پاکستان–روس بین الحکومتی کمیشن کا 10واں اجلاس آج مکمل، اہم معاہدوں پر دستخط متوقع
دنیا - 27 نومبر 2025
پاکستان اور روس کے درمیان 10واں بین الحکومتی کمیشن اجلاس آج اختتام پذیر ہوگا، جس کے بعد متعدد اہم مفاہمتی یادداشتوں اور پروٹوکولز پر دستخط کیے جائیں گے۔
اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری اور روسی وزیر توانائی کریں گے، جو گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے۔
اپنے دورے کے دوران روسی وزیرِ توانائی سرگئی تسویلیف نے گزشتہ رات پی این سی اے میں منعقد خصوصی کنسرٹ میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے روسی فنکاروں اور گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس کو سراہا۔
کنسرٹ میں اسٹیٹ اکیڈمک رشین فوک انسمبل نے کلاسیکی روسی و سوویت دھنیں پیش کیں۔
تقریب میں روسی نائب وزیر سائنس و اعلیٰ تعلیم، نائب وزیر توانائی، وزارتِ ثقافت کے نمائندوں سمیت اعلیٰ سطحی وفد نے بھی شرکت کی۔
روسی فوک کلچر کے ساتھ پاکستانی موسیقی کی دھنیں بھی پیش کی گئیں، جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ دونوں ممالک کے شرکاء نے ایک دوسرے کی ثقافتی روایات سے خوب لطف اٹھایا۔
دیکھیں

