کاروبار - 28 نومبر 2025
وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرنے والا افغان شہری گرفتار، ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کو جی20 اجلاس میں مدعو نہ کرنے کا اعلان
دنیا - 27 نومبر 2025
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب تعینات دو امریکی فوجیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار حملہ آور افغان شہری 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال ہیں، جو 2021 میں امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔
فائرنگ کے فوری بعد وائٹ ہاؤس بند کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا۔ زخمی ہونے والے دونوں اہلکار ویسٹ ورجینیا نیشنل گارڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔
اسی دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کو آئندہ سال میامی میں ہونے والے جی20 سربراہی اجلاس میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ فیصلہ جنوبی افریقہ میں سفید فام باشندوں کے خلاف انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ افریقانرز اور دیگر یورپی نسل کے سفید فام باشندوں کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔
دیکھیں

