قدسیہ علی کا انکشاف: اداکارہ ہونے کی وجہ سے شادی ناممکن، معاشرے میں آزاد خواتین پر تنقید

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 27 نومبر 2025

اسلام آباد: پاکستانی شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ قدسیہ علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک شخص سے محبت کی، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اداکارہ ہونے کی وجہ سے وہ شخص ان سے شادی نہیں کر سکتا۔

 

قدسیہ علی نے دنیا نیوز کے پروگرام ’مذاق رات‘ میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ خود مختار اور آزاد خواتین آج بھی معاشرے میں سخت تنقید کا سامنا کرتی ہیں، اور خاص طور پر اداکاراؤں کو اب بھی مخصوص نظریے سے دیکھا جاتا ہے۔

 

اداکارہ نے کہا کہ آزاد عورتیں کسی کے قابو میں نہیں آتیں اور حالات پر سمجھوتا نہیں کرتیں، اسی وجہ سے لوگ ان سے فاصلہ اختیار کرتے ہیں۔

 

 قدسیہ علی نے بتایا کہ انہیں اپنی شادی کے لیے اداکاری چھوڑنی پڑتی، اس لیے انہوں نے تعلقات ختم کیے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں اب بھی اداکاراؤں کے لیے منفی سوچ موجود ہے، لوگ عام طور پر تعریف کے بعد تنقید کرتے ہیں، اور بعض اوقات یہ سوچ ان پر اثر ڈالتی ہے کہ شاید وہ غلط کام کر رہی ہیں۔