کاروبار - 28 نومبر 2025
بہروز سبزواری کا انکشاف: پوڈ کاسٹ چھوڑنے کی وجہ متنازع سوالات اور سچ بولنا
انٹرٹینمنٹ - 27 نومبر 2025
لاہور: معروف پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے اپنے پوڈ کاسٹ چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔
اپنی نئی فلم ’نیلوفر‘ کی تشہیر کے دوران صحافی سے بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ پوڈ کاسٹ میں دیے گئے بیانات پر کبھی افسوس ہوتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ میرے منہ سے سچ نکل جاتا ہے۔
بہروز سبزواری نے مزید کہا کہ ان کی فیملی بھی اس معاملے میں فکر مند رہتی ہے کیونکہ بچپن سے ہی وہ جو کچھ سوچتے ہیں وہ بول دیتے ہیں، لیکن اب محتاط ہو گئے ہیں۔
اداکار نے واضح کیا کہ پوڈ کاسٹ چھوڑنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہاں متنازع سوالات کر کے پیسے کمائے جاتے ہیں اور پھر بات کا دوسرا مطلب نکالا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے رویے پر شرم آنی چاہیے، لیکن یہ حقیقت ہے کہ عوام تنازعات دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
بہروز سبزواری نے کہا کہ سچ بولنے کی وجہ سے تنازع پیدا ہوتا ہے، لیکن سچ بولنے میں کوئی جرم نہیں ہونا چاہیے۔
دیکھیں

