عمران خان کی صحت پر افواہوں پر مشی خان آبدیدہ، اداروں سے شفاف معلومات کی اپیل

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 27 نومبر 2025

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے انتقال سے متعلق افواہوں کے پھیلنے پر اداکارہ و میزبان مشی خان نے انسٹاگرام پر روتے ہوئے ویڈیو جاری کی۔

 

مشی خان نے کہا کہ عمران خان کے حوالے سے تشویشناک اطلاعات گردش کر رہی ہیں اور انہوں نے آرمی چیف، وزیراعظم شہباز شریف اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ عوام کو ان کی صحت کے بارے میں باقاعدہ آگاہ کیا جائے۔

 

حکام کے مطابق عمران خان کی صحت کا مکمل طبی معائنہ جاری ہے اور انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جیل انتظامیہ نے بھی سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کو حقائق کے منافی قرار دیا۔

 

دوسری جانب توشہ خانہ ٹو کیس کی آج مقررہ جیل ٹرائل منسوخ کر دی گئی ہے اور نئی تاریخ کی اطلاع جوڈیشل کمپلیکس میں فراہم کی جائے گی۔

 

 پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 25 دنوں سے عمران خان کو اپنی بہنوں اور وکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، جس سے ان کی خیریت پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔