کاروبار - 28 نومبر 2025
چوہنگ میں پولیس مقابلے کے دوران زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
پاکستان - 27 نومبر 2025
کراچی: سی سی ڈی کے رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم قیصر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ چوہنگ کی حدود میں پیش آیا جب قیصر کو نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔
اچانک قیصر کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں قیصر اپنے ہی ساتھیوں کی گولی کا نشانہ بن گیا۔
حملہ کرنے والے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم قیصر 36 سے زائد سنگین جرائم میں ملوث تھا۔ ضروری کارروائی کے بعد اس کی لاش مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہے۔
دیکھیں

