کاروبار - 28 نومبر 2025
عثمان ٹاؤن: شادی شدہ شخص کو بیوی اور آشنا نے قتل کر دیا، پولیس نے گرفتاریاں کر لیں
پاکستان - 27 نومبر 2025
عثمان ٹاؤن کے علاقے تھانہ صدر میں ایک شادی شدہ شخص کو بیوی اور اس کے مبینہ آشنا نے بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے مقتول کے سر پر اینٹیں ماریں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور مقتول کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے مقتول کی بیوی اور اس کے آشنا کو گرفتار کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
دیکھیں

