کاروبار - 28 نومبر 2025
وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ: گندم کوٹہ پالیسی بنانے کا اختیار ایگزیکٹو کو
کاروبار - 27 نومبر 2025
وفاقی آئینی عدالت نے گندم کوٹہ سے متعلق کیس میں اہم حکم جاری کیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سندھ حکومت کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ گندم کوٹہ کی پالیسی بنانا ایگزیکٹو کا اختیار ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 31 مئی 2023 کے سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سبطین محمود نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائنز آئین کے مطابق نہیں تھیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل نے مؤقف اختیار کیا کہ پالیسی بنانے کا اختیار ایگزیکٹو کے پاس ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ پالیسی ایگزیکٹو تیار کرتا ہے اور اس کا اعلان بھی وہی کرتا ہے۔ عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کی اپیل منظور کر لی۔
یاد رہے کہ فلور مل کے مالکان گندم کوٹہ کے حصول کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں رجوع کر چکے تھے۔
دیکھیں

