کاروبار - 28 نومبر 2025
مالی سال میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 735 ارب روپے بڑھنے کا خدشہ
کاروبار - 27 نومبر 2025
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 1615 ارب روپے سے بڑھ کر تقریباً 2,350 ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
تاہم ریبیسنگ، تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی اور بہتر ریکوریز کے ذریعے 212 ارب روپے کا اضافہ روکا جا سکے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ 522 ارب روپے باقی گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے 120 ارب روپے کی پرنسپل ریپیمنٹس کی جائیں گی، جبکہ 400 ارب روپے حکومتی پاور پلانٹس اور آئی پی پیز کو ادا کرکے سٹاک کو صفر رکھا جائے گا۔
آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ زیرو ان فلو رکھا جائے گا۔
سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کے تحت سالانہ ریبیسنگ کی مد میں 55 ارب روپے وصول کیے جائیں گے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم کرنے سے 18 ارب روپے اکٹھے ہوں گے، اور بہتر ریکوریز کے بعد 121 ارب روپے کی واپسی ممکن ہوگی۔
ان اقدامات کے بعد گردشی قرضے کو زیرو ان فلو پر رکھنے کا امکان ہے۔
دیکھیں

