بلو اکانومی کے لیے پاکستان کی حکمت عملی: 100 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبے شروع

news-banner

کاروبار - 27 نومبر 2025

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری کی مدد سے پاکستان نے بلیو اکانومی سے مستفید ہونے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

 

 وزارتِ سمندری امور کا "Maritime @100" پروگرام 2047 تک پاکستان کو بلیو اکانومی کا ہب بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

 

شپنگ اور ماہی گیری کے شعبوں میں استفادہ کے لیے 100 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جن کے تحت آئندہ تین سال میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بیڑے میں مزید 15 جہاز شامل کیے جائیں گے۔

 

اس کے علاوہ پورٹ قاسم میں پہلا گرین شپ ریپئر اور ری سائیکلنگ یارڈ “Sea to Steel” قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

 

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 43 ملین ڈالر کا جدید کاری پروگرام حفاظتی معیارات کو یقینی بنائے گا۔

 

 نیشنل فشریز پالیسی 35-2025 کے تحت برآمدات، ڈیپ سی فشنگ اور جدید سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یہ بلیو اکانومی منصوبے ملکی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔