وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طلبہ کے لیے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کر دیا

news-banner

پاکستان - 27 نومبر 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طلبہ کے لیے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ 

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے ہمارے ہیروز ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں بہترین صلاحیتوں سے نوازا ہے۔

 

وزیراعلیٰ نے سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ ہر ڈسٹرکٹ میں خصوصی بچوں کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے کا وعدہ پورا ہو گیا ہے۔

 

 پنجاب میں 28 ڈسٹرکٹس میں یہ سینٹرز مکمل ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر 303 ادارے خصوصی بچوں کے لیے موجود ہیں جن کی تعمیر نو بھی کی جائے گی۔

 

مریم نواز نے کہا کہ خصوصی بچوں کی وجہ سے گھر میں رحمت اور برکت آتی ہے اور والدین کی ہمت کو سراہتی ہوں۔

 

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست ہر شہری کی ضروریات کا خیال رکھتی ہے اور وزیراعلیٰ کا عہدہ خدمت کے بغیر صرف ایک بوجھ ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ سکول میل پروگرام پنجاب کے ہر کونے تک پہنچایا جا رہا ہے، خصوصی بچوں کو بہتر تعلیمی اور حفاظتی ماحول دینے کے لیے ہر سکول کو سی سی ٹی وی مانیٹر بسیں فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ 70 سے 75 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ دیے جا رہے ہیں۔

 

افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ نے خصوصی بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور پروگرام کا آغاز گھنٹی بجا کر کیا۔