گوگل اینڈرائیڈ اور کروم او ایس کو ملا کر نیا ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم تیار کر رہا ہے

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 27 نومبر 2025

گوگل ایک نئے اور جدید ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم کی تیاری کر رہا ہے جو اینڈرائیڈ اور کروم او ایس کو ملا کر بنایا جائے گا۔

 

 اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے اس مقصد کے لیے سنیئر پراڈکٹ منیجر کی ملازمت کا اشتہار لنکڈن پر دیا تھا، جسے بعد میں ہٹا دیا گیا۔

 

اشتہار میں بتایا گیا کہ یہ عہدہ اینڈرائیڈ پر مبنی نئے ایلومینیم OS پر کام کرنے کے لیے ہے۔

 

 رپورٹ میں واضح نہیں کیا گیا کہ "ایلومینیم" حتمی نام ہے یا کوڈ نام، مگر اس سے عندیہ ملتا ہے کہ اینڈرائیڈ کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز میں شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

یہ نیا OS مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ہوگا اور لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹس اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز سمیت متعدد ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگا۔

 

 نئے پلیٹ فارم میں اینڈرائیڈ ایپس کی سپورٹ بھی شامل ہوگی، جس سے ڈیسک ٹاپ اور ٹیبلیٹس پر اینڈرائیڈ ایپس کا تجربہ بہتر ہوگا۔

 

رپورٹ کے مطابق ایلومینیم کا پہلا مظاہرہ 2026 میں متوقع ہے، تاہم مکمل تعارف میں ایک سے دو سال مزید لگ سکتے ہیں۔

 

 ممکن ہے کہ اسے کروم او ایس کے نام سے بھی پیش کیا جائے تاکہ گوگل کروم بک برانڈ برقرار رہے۔