چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا الوداعی خطاب: مسلح افواج میں ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی لازمی

news-banner

پاکستان - 27 نومبر 2025

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی خطاب میں کہا ہے کہ دنیا ناقابل تصور رفتار سے بدل رہی ہے، اور اس تبدیلی کے اثرات ہماری داخلی و خارجی آزمائشوں پر نمایاں ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل شمشاد مرزا نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائبرڈ محاذ آرائی سے لے کر ممکنہ جنگوں تک کے حالات میں مسلح افواج کو زیادہ ہم آہنگی، مشترکہ تعاون اور یکسو مقصد کے ساتھ تیار رہنا ہوگا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج کے درمیان مربوط حکمت عملی اور تعاون ایک خواہش نہیں بلکہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری تنظیمی اصلاحات ہیں۔

 

 جنرل شمشاد مرزا نے تینوں افواج اور خاص طور پر جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ نئے ڈھانچے کو اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور عزم کے ساتھ پورا کرنا چاہیے۔