کاروبار - 28 نومبر 2025
انڈونیشیا کے سماٹرا کے قریب 6.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کا کوئی خطرہ نہیں
دنیا - 27 نومبر 2025
جمعرات کے روز انڈونیشیا کے مغربی حصے میں سماٹرا کے ساحل کے نزدیک ایک جزیرے پر 6.6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی تصدیق امریکی جیولوجیکل سروے نے کی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نہ تو کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع ملی ہے اور نہ ہی سونامی کی کوئی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
یو ایس جی ایس کے مطابق جھٹکا صبح 11:56 بجے سیمیولوے جزیرے میں ریکارڈ ہوا اور اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔
بحرِ ہند سونامی وارننگ سینٹر نے واضح کیا کہ اس زلزلے سے کسی ممکنہ سونامی کا خطرہ موجود نہیں۔
دوسری جانب انڈونیشیا کی موسمیات و ارضیاتی ایجنسی نے زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 10 کلومیٹر بتائی ہے، اور کہا ہے کہ یہ جھٹکا سونامی پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
ماہرین کے مطابق انڈونیشیا بحرالکاہل کے ’رِنگ آف فائر‘ پر واقع ہونے کی وجہ سے بار بار زلزلوں کا شکار رہتا ہے، جہاں ٹیکٹونک پلیٹوں کی ٹکراؤ کے باعث شدید زلزلہ خیزی دیکھی جاتی ہے۔
دیکھیں

