پشاور خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون میں سخت چیکنگ کا آغاز

news-banner

پاکستان - 27 نومبر 2025

پشاور میں خودکش دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

 

 پولیس نے اہم مقامات کی سیکیورٹی پلان کو دوبارہ ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ریڈ زون کے مرکزی داخلی راستوں اور اہم شاہراہوں پر ناکہ بندیوں کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔


پولیس حکام کے مطابق ریڈ زون کے مختلف حصوں میں اسنیپ چیکنگ مسلسل جاری ہے۔

 

 اس کے ساتھ ہی پولیس لائنز کے لیے نئے سیکیورٹی ایس او پیز بھی جاری کردیے گئے ہیں، جبکہ بکتر بند گاڑیاں اور اسنائپرز بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔