محسن نقوی کی بحرینی وزیرِ داخلہ سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

news-banner

دنیا - 27 نومبر 2025

وفاقی وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے بحرین کے وزیرِ داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ سے منامہ میں اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔


ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے انسدادِ منشیات میں قریبی تعاون بڑھانے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور معلومات کے باہمی تبادلے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔


محسن نقوی نے بحرینی وزیرِ داخلہ کی گرمجوش میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی اور استحکام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کو سراہا۔


ملاقات میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری خطے کے پائیدار امن اور عوام کے محفوظ مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔