کاروبار - 28 نومبر 2025
پاکستان میں سونے کی قیمت مستحکم، چاندی کی قیمت میں اضافہ
کاروبار - 27 نومبر 2025
کراچی (27 نومبر 2025): ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر مستحکم رہا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4,165 ڈالر پر مستحکم رہا۔
چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور 160 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 5,642 روپے پر پہنچ گئی۔ 10 گرام چاندی کی قیمت 138 روپے بڑھ کر 4,837 روپے ہو گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 53.70 ڈالر پر رہی۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ عالمی سطح پر ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع لینا ہے۔
تاریخی طور پر سونا محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے دوران، کیونکہ سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال میں دیگر اثاثوں کی بجائے سونا خریدتے ہیں۔
گزشتہ برس پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ ریٹ سے فی اونس 20 ڈالر زیادہ مقرر کی گئی تھی۔
دیکھیں

