27ویں آئینی ترمیم کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج، درخواست میں بدنیتی اور قانونی انتشار کا خدشہ ظاہر

news-banner

پاکستان - 27 نومبر 2025

شعیب گھمن ایڈووکیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

 

 درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے اور اسے کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔

 

 درخواست گزار نے کہا کہ ترمیم عوام کے مفاد میں نہیں اور زیر التوا 25 لاکھ مقدمات سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ 

 

مزید کہا گیا کہ متوازی نظامِ انصاف عوام کے فائدے میں نہیں اور اس ترمیم سے ملک میں قانونی انتشار پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

 

 وفاقی حکومت، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے، اور عدالت جلد سماعت کرے گی۔