کاروبار - 28 نومبر 2025
اذلان شاہ کے ’دوسری شادی‘ والے اعلان پر سوشل میڈیا ہلچل، وضاحت کے مطابق صرف بیوی کے ساتھ نکاح کی تجدید
انٹرٹینمنٹ - 27 نومبر 2025
پاکستان کے معروف یوٹیوبر اذلان شاہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے ’’دوسری شادی‘‘ والے اعلان کو محض پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا گیا۔
اذلان نے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ وہ دوبارہ شادی کر رہے ہیں اور ان کی اہلیہ نے اجازت دے دی ہے، خاندان کو اس معاملے میں شامل نہ کیا جائے اور ان کے لیے دعا کی جائے۔
اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور صارفین نے شدید غصہ ظاہر کیا۔
شدید تنقید کے بعد اذلان نے وضاحتی ویڈیو جاری کی جس میں کہا کہ یہ اعلان کسی اور سے شادی کے بارے میں نہیں بلکہ اپنی اہلیہ وریشہ کے ساتھ نکاح کی تجدید کے لیے تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ افراد نے اسے مذاق سمجھا، کچھ نے سخت زبان استعمال کی اور کچھ نے طنز کیا۔
وریشہ نے بھی تصدیق کی کہ شادی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر نکاح تجدید کیا جا رہا ہے اور اس تاثر کے لیے معذرت خواہ ہیں کہ وہ کسی اور سے شادی کر رہے ہیں۔
صارفین نے اسے ’سستا پبلسٹی اسٹنٹ‘ قرار دیتے ہوئے جوڑے پر تنقید کی۔
دیکھیں

