کاروبار - 28 نومبر 2025
جنوبی افریقہ نے بھارت کو 25 سال بعد سیریز میں وائٹ واش کیا، ہیڈ کوچ نے حریف پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی ظاہر کر دی
کھیل - 27 نومبر 2025
جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اس کی سرزمین پر 408 رنز سے شکست دے کر نہ صرف وائٹ واش کیا بلکہ 25 سال بعد سیریز جیت لی، جس کے بعد جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ شکری کونارڈ نے ٹیم کی حکمت عملی کا انکشاف کیا۔
گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں یہ بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست تھی اور پہلی بار بھارت 400 یا اس سے زائد رنز سے ہارا۔
جنوبی افریقہ نے گوہاٹی ٹیسٹ کے چوتھے دن اننگز ڈکلیئر کرنے میں غیر معمولی تاخیر اپنائی۔
میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ شکری کونارڈ نے کہا کہ ان کا مقصد بھارتی فیلڈرز کو تھکا دینا تھا۔
جب ایک بھارتی صحافی نے ان سے ڈکلیئریشن میں تاخیر کے بارے میں پوچھا تو کونارڈ نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ بھارتی کھلاڑی “ہم سے ڈکلیئر کرنے کی بھیک مانگیں” اور “ہمارے سامنے گھٹنے ٹیکیں” تاکہ ان کے میچ جیتنے کے امکانات ختم ہو جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ حکمت عملی نہ صرف محفوظ برتری قائم کرنے بلکہ حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانے کے لیے تھی۔ جنوبی افریقہ نے جان بوجھ کر بیٹنگ کھینچی تاکہ بھارتی بولرز کو مزید تھکایا جا سکے اور انہیں ہمت ہارنے پر مجبور کیا جا سکے۔
دیکھیں

